اٹک کے قصبہ حضرو سے تعلق رکھنے والی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے روایات کے خلاف اٹک میں بار سے خطاب کیا اور خواتین وکلا کی بڑی تعداد میں وکالت میں آنے کا خیر مقدم کیا

اٹک(خصوصی رپورٹ)جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہےکہ وکلا برادری کو درپیش مسائل اور تمام سفارشات پر عمل درآمد کی کوشش کی جائے گی ،جنڈ میں خواتین بار کا افتتاح کردیا ہے،پنجاب بھر میں اب تک 8خواتین بارز کی سفارش کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اٹک کی ملک اسرار احمد شہید ہال میں منعقدہ تقریب حلف برداری کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے جسٹس لاہور ہائی کورٹ صداقت علی خان،جسٹس لاہور ہائی کورٹ اسجد جاوید گورال،سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی شیخ احسن الدین،سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری، نومنتخب صدر عبداللہ سمیع اللہ اعوان المعروف عبداللہ ایس اعوان، سیکرٹری عمر سلیم نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر جسٹس اسجد علی خان نو منتخب عہدیداران صدر عبداللہ سمیع اللہ اعوان المعروف عبداللہ ایس اعوان،سیکرٹری عمر سلیم، نائب صدر ثمینہ اسلم اعوان، جوائنٹ سیکرٹری احمد علی شاہ ،فنانس سیکرٹری سید سرمد شفیق شاہ،لائیبریری سیکرٹری طلعت محمود ، آڈیٹر محمد زاہد چشتی،ایگزیکٹو ممبران جویریہ گلزار اعوان، عاصمہ صدیقی،ظہر النساء، سید عرفان احمد شاہ، شیخ تجمل حسین، محمد صابر علی، چوہدری محمد ریاض، ملک حارث،انعام الحق، طارق سلطان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، اس موقع پر سیشن جج محمد ظفر اقبال، ایڈیشنل سیشن ججز محمد آصف، ندیم احمد سہیل، ملک سعادت علی خان،سینئر سول جج سول ڈویژن سول ڈویژن ملک جاوید اقبال،ڈی سی راو عاطف رضا، ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، سابق صدور رانا افسر علی خان، سید فیصل پرویز بخاری ، رضوانہ راجہ ،سنئیر قانون دان شیخ وقار عظیم صدیقی ، سمیت راولپنڈی ، اور مختلف علاقوں سے وکلا رہنماوں اور مقامی وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، قبل ازیں جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ملک اسرار احمد شہید ہال کا افتتاح کیا ، جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وکالت کے شعبہ میں خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ خوش آئین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سب کو کہوں گی کتاب سے دوستی بڑھائیں تاکہ اپ کے علم میں اضافہ ہوتا رہے وکلا برادری کو چائیے کہ اچھے طریقے سے کیس کی پریزنٹیشن بنائیں محنت اور انصاف کا دامن پکڑ کر رکھیں کیوں کہ محنت کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی ،جونئیر وکلاء اپنے سینئرز کا احترام کریں اور کتاب سے دوستی یقینی بنائیں ڈسٹرکٹ بار کے مطالبات کو بھی اپنی باری پر دیکھا جائے گا ،اٹک میرا آبائی علاقہ ہے اس لئے یہاں خطاب کر رہی ہوں،انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے آج تک کسی جگہ خطاب نہیں کیا،یہ صرف اٹک بار کو اعزاز حاصل ہے، اب میں پورے پنجاب کو کیا جواب دوں گی ، میں خوش ہوں کہ آج آبائی علاقہ میں آئی ہوں، اپنی بار سے خطاب پر شاید میری بچت ہو جائے گی، وکیل جہاں جائے بار اس کی اپنی ہے، میں نے لاہور ہائی کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا،وکالت کے شعبہ میں اٹک کی خواتین کی بڑی تعداد دیکھ رہی ہوں ،بچیوں کو میری ہدایت ہے کہ وہ محنت سے نام بنائیں،جب میں وکیل تھی تو محنت کرتی تھی، سب کو کہوں گی کتاب سے دوستی بڑھائیں، ڈسٹرکٹ بار اٹک پنجاب میں بہت آگے نکل چکا ہے،بطور وکیل میں کبھی کسی ادارے میں نہیں گئی کہ مجھے کیس دے دیں،اچھے طریقے سے کیس کی پریزنٹیشن بنائیں، میں جب بھی عدالت جاتی تھی مجھے سوالات کا پتہ ہوتا تھا،عدالت میں کیس کو پروف کر کے جائیں،محنت کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کا راستہ نہیں روک سکتی، میں سوال کی بائنڈنگ بنالیتی تھی،اپنی آواز کو دھیما رکھیں،تیز آواز سے بات دب جاتی ہے،آپ کی جانب سے تمام سفارشات پر عمل درآمد کی کوشش کروں گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے احاطہ کچہری اور سیشن کورٹ میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج اور لوئر کورٹ کے ججز ،ضلعی انتظامیہ ،وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے مہمان خصوصی کو شیلڈ اور قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا گیا ۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے اپنے دو روزہ دورہ اٹک کے دوسرے روز سیشن کورٹ اٹک کا دورہ کیا،ان کے ہمراہ جسٹس صداقت علی خان، جسٹس اسجد جاوید گورال ،خاتون رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہرگل خان بھی موجود تھے ، سیشن کورٹ اٹک پہنچے پر سیشن جج اٹک محمد ظفر اقبال،ایڈیشنل سیشن ججز محمد آصف، ندیم احمد سہیل، ملک سعادت علی خان، سینئر سول جج ملک جاوید اقبال،ڈی سی راو عاطف رضا، ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، وکلاء رہنماؤں، عدالتی عملے ودیگر نے استقبال کیا ،انہوں نے سیشن کورٹ اٹک میں عدالتی امور کا جائزہ لیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم،خاتون رجسٹرار ہائی کورٹ عبہرگل خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں سیشن کورٹ اٹک میں پودا بھی لگایااس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پرڈی ایس پی خداداد للہ ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد منیر ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس ، چیف سیکیورٹی آفیسر اٹک تیمور خان کی زیر نگرانی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،پولیس، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔
اٹک کی تحصیل حضرو سے تعلق رکھنے والی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے دو روزہ دورہ اٹک کے موقع پر اٹک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہائی الرٹ سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے دو روزہ دورہ کے پہلے روز انہوں نے تحصیل فتح جنگ اور جنڈ کا دورہ کیا اور بدھ کے کے روز ضلعی صدر مقام اٹک میں انہوں نے سیشن کورٹ اور ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں نومنتخب عہدیدارارن سے حلف لیا کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جس میں ضلع بھر کی پولیس کو اس ہائی الرٹ سکیورٹی ڈیوٹیاں دی گئیں ان کی آمد کے تمام راستوں پر مسلح پولیس کے دستے موجود رہے ان کی آمد پر تمام ٹریفک کو روک دیا گیا، چیف جسٹس کی سیشن کورٹ اٹک اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں حلف برداری کی تقریب کے دوران ضلع کچہری میں تمام فوٹو سٹیٹ اور کمپوزنگ کرنے والوں سمیت تمام کاروبار کرنے والوں کے کاروبار بند کرا دئیے گئے اور ضلع کچہری سے باہر بھی تمام کاروباری امور جن میں بیکری ،فوٹو سٹیٹ، ہوٹل ،کمپوزنگ، موٹر ورکشاپ اور دیگر کاروباری اور تجارتی دکانوں کو بند کرا دیا گیا ان کے دورے کے سبب مختلف سڑکیں بند ہونے کے سبب اٹک میں فوارہ چوک اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہی، تعلیمی اداروں کو بھی بند کرانے کی اطلاعات ہیں،اتنے سخت سکیورٹی انتظامات جس میں شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا پر شہری سوالیہ نشان بننے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں