پی ایف یو جے کی صدر افضل بٹ نے نیشنل پریس کلب کے عہدے دار جاوید بھاگٹ کی بلیک میلنگ بھتے مانگنے اور وڈیو بنانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی

قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘-وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
پی ایف یو جے کی صدر افضل بٹ نے نیشنل پریس کلب کے عہدے دار جاوید بھاگٹ کی بلیک میلنگ بھتے مانگنے اور وڈیو بنانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی

محمد افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ، بمعہ عہدیداران و ممبران اسلام آباد پریس کلب نے #میرنویداختر پولیٹکل اسسٹنٹ ٹو نوابزادہ چوہدری شیر علی خان سے معذرت کی اور ویڈیو پیغام جاری کیا!!
انہوں نے کہا کہ صحافی چوہدری جاوید بھاگٹ نے میر نوید صاحب کے بارے میں غلط خبر شیئر کی اور بلیک میل کر کے پیسے بٹورنے کی کوشش کی اور میرنوید صاحب کی سیاسی پوزیشن کو خراب کرنے کے لیے جو ویڈیو بنائی اس پہ ہم تمام صحافی برادری معذرت کرتے ہیں، اور ایم پی اے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان صاحب نے اس سارے معاملے میں مثبت کردار ادا کیا تب ہی یہ معملات حل ہو سکے جس پہ چوہدری صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہی اور انشاءاللہ ہم پوری صحافی برادری چوہدری صاحب کے پاس بھی جا کے انکا شکریہ ادا کریں گے
سوشل میڈیا پر غلط خبر شیئر کرنے اور ویڈیو بنانے والے اسلام آباد پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال بھاگٹ نے #میرنویداختر پولیٹکل اسسٹنٹ ٹو نوابزادہ چوہدری شیر علی خان سے معافی مانگی اور کہا کہ آئندہ اس قسم کی غلط رپورٹنگ نہیں کرونگا مجھے کسی نے غلط طریقے سے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جس کی وجہ سے میر نوید صاحب کی نیک نامی پہ حرف آیا جس پہ میں معافی چاہتا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں