اٹک عدالتی حکم امنتاعی خارج ہونے پر تعمیرات کرنے پر مخالف کی اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

اٹک عدالتی حکم امنتاعی خارج ہونے پر تعمیرات کرنے پر مخالف کی اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق محمد نذیر ولد حاجی سلطان سکنہ سورگ نے تھانہ پنڈیگھیب میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس نے 24 سال قبل زمین خریدی ،جسکا وہ مالک اور قابض ہے 2 سال قبل تعمیر شروع کی تو بنارس خان ولد گل خان سکنہ سورگ پنڈیگھیب نے عدالت سے حکم امنتاعی لے لیا تھا جس کی وجہ سے کام بند تھا، حکم امنتاعی خارج ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کیا تو بنارس خان رائفل اٹھائے آیا اور مجھے جان سے مارنے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم بنارس خان کو گرفتار کر کے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں