بہاولنگر کے نواحی علاقہ نور سر میں پولیس نے بیہودہ گانوں پر فحش ڈانس اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر کے مقدمہ درج کر لیا
بہاولنگر کے علاقہ نور سر میں پولیس نے ایک شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر فحش گانوں پر بیہودہ رقص کیا جا رہا تھا پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے کارروائی کے دوران مارکی کے مالک اور خواتین ڈانسرز سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے کر شادی ایکٹ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا. ایف آئی آر میں الزام ہے کہ تقریب میں لائٹنگ کرکے جرم کا ارتکاب کیا گیا جبکہ فحش گانوں اور رقص کے ساتھ غل غپاڑہ بھی ہو رہا تھا کارروائی کے دوران دولہا سلیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. گرفتار ملزمان میں شفقت، مائرہ، کرن، ارم اور کاظم علی شامل ہیں۔