ا
بہاولنگر میں شہری کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا مسافر کے روپ میں دو مسلح ڈاکو نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ مدرسہ نے مقدمہ درج کرلیا
بہاولنگر میں ڈکیتی کی واردات متاثرہ شہری ظہیر عباس اپنے گھر دولت پور جارہا تھا کہ راستے میں نورسر پل پر دو افراد نے، جو اپنے نام لیاقت اور نواز بتا رہے تھے، لفٹ مانگی، کالا پتھر موڑ کے قریب ان افراد نے گن پوائنٹ پر ظہیر عباس کو روک کر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل ہنڈا 125 چھین لیا اور فرار ہو گئے۔تھانہ مدرسہ پولیس نے اس واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔