اٹک ضلع بھر میں پولیومہم کااغاز ،ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضانے سٹی ہسپتال میں باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

اٹک ضلع بھر میں پولیومہم کااغاز ،ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضانے سٹی ہسپتال میں باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

اٹک ضلع کی تمام چھ تحصیلوں میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہےگورنمنٹ سٹی ہسپتال میں ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضانےبچے کو قطرے پلاکر پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح کیااس موقع پرڈپٹی کمشنرنے میڈیا کو اس مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہاکہ ضلع اٹک میں انسداد پولیومہم28اکتوبرسےیکم نومبر تک جاری رہے گی جس کے لئے 2311 ٹیمیں خدمات انجام دیں گی جن میں2052 موبائل 130 فکسڈ 40 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل جبکہ 75 یونین کونسلز میں91یو سی ایم اوز اور407 ایریا انچارجزز تعینات کیے گئے ہیں مہم کے دوران پانچ سال تک کے3,26,157بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گےراو عاطف رضانے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیمز کی ساتھ تعاون کریں کیونکہ اپکی ذرا سی غفلت آپکے بچے کے لئے عمر بھر کی معذوری بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں