اسلام آباد ترنول,دو ہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار ، جس نے07اگست 2024کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک مرد شعیب اور ایک خاتون کو تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا تھا

اسلام آباد ترنول سرکل ہو می سائیڈ یونٹ کی کارروائی,دو ہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار ، مجرم نے07اگست 2024کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک مرد شعیب اور ایک خاتون کو تھانہ ترنول کی حدود میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا تھا

اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم دل بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔مجرم نے07اگست 2024کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک مرد شعیب اور ایک خاتون کو تھانہ ترنول کی حدود میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ڈی آئی جی اسلام آبادنے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مجرم کو گرفتار کرلیا مجرم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

‏اسلام آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو ذبح کرکے سر تن سے جدا کرنے کے واقعہ میں ترنول پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ دوہرے قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں پنڈ پڑیاں گاؤں میں ماہ اگست میں پیش آیا تھا جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ مقتولہ لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لئے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے تھے۔ مقتول لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال تھی۔ ملزم مقتولہ کا رشتہ دار تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں