لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں پیشرفت، ٹیپو ٹرکاں والا کےدو بیٹوں امیر معصب اور امیرفتح کو اشتہاری قراردے دیا گیا.مرکزی ملزم قیصر بٹ نےاپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیاہے۔

لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں پیشرفت، ٹیپو ٹرکاں والا کےدو بیٹوں امیر معصب اور امیرفتح کو اشتہاری قراردے دیا گیا.مرکزی ملزم قیصر بٹ نےاپنا بیان بھی ریکارڈ کروادیاہے۔

ذرائع کے مطابق امیر فتح کو جاوید بٹ کےقتل کیس میں مقدمہ مدعی نےنامزد کیا تھا۔دوران تفتیش ہونےوالےانکشافات پرامیر معصب کو نامزد کیا گیا. شامل تفتیش نہ ہونےاورعبوری ضمانت نہ کروانے پر دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمےمیں دوسرےنامزد ملزم قیصر بٹ نےجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروادیاہے۔قیصربٹ نےاپنی بےگناہی کےحوالے سے بارہ لوگوں کےبیان حلفی پولیس کودئیے۔قیصر بٹ نے بیان میں کہا کہ میرا اس قتل کیس سےکوئی تعلق نہیں مجھے غلط طور پرنامزد کیا گیا۔پولیس نےقیصربٹ کومزید سوالات کےلیے سات روز بعد دوبارہ طلب کررکھا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں