شرقپورشریف : شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کرموت کی گھاٹ اتار دیا.
شرقپورکے نواحی گاؤں کھنی بازیگراں میں نوجوان عمران نے اپنی 18 سالہ بیوی نادیہ کو بجلی کا کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کرقتل کردیا۔ وار برٹن کی رہائشی مقتولہ نادیہ کی پانچ ماہ قبل عمران سے شادی ہوئی تھی ۔لڑائی جھگڑے کی وجہ سے وہ ناراض ہو کر اپنی والدہ کے گھر وار برٹن چلی گئی تھی۔لیکن والدہ نے اپنی بیٹی کا گھر بسانے کے لیے دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح کروا دی لیکن عمران نے اپنی بیوی کو بجلی کے کرنٹ لگانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا شرقپور پویس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دی پولیس عمران کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہےتھانہ شرقپور پویس نے مقتولہ کے بھائی تنویر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا …۔طہماسپ علی نقوی شرقپورشریف