سوات اوڈیگرام میں بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،دو بھائی جاں بحق،دو زخمی،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا
اپولیس کے مطابق تھانہ رحیم اباد کے حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازعہ پر شکیل نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں زخمیوں اور لاشوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،ملزم شکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا