سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مجرم کو توہین رسالت پر سزائے موت توہین قرآن کرنے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی

آج سائبر کورٹ اسلام اباد کے معزز جج محمد افضل مجوکہ صاحب نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث قیصر سجاد ولد فضل علی شاہ بانٹھ، گوجر خان راولپنڈی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو توہین رسالت پر سزائے موت توہین قرآن کرنے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرم کے خلاف درخواست مقدمہ 3.2.2020کوCTW میں دی گئی جبکہ گرفتاری 1.4.2021 کو مقدمہ نمبر 6 تھانہ CTW/FIA اسلام آباد میں ھوئی۔ ملزم سے تین موبائل اور ھارڈ ڈسک برآمد ہوئی جن میں تین سمیں جو ملزم کے نام پہ رجسٹرڈ پائی گئی برآمد ہوئی۔ ملزم ICQ فیسبک VK ایپلیکیشن پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ھے۔ ملزم نے فیسبک پر 2.5.2020 کو گستاخانہ مواد کی تشہیر کیلئے گروپ بطورِ ایڈمن تخلیق کیا۔ ملزم صرف VK ایپلیکیشن پر 138 گروپ اور سات کمیونٹیز کا ممبر جبکہ فیسبک، ICQ کے متعدد گروپوں کا ایکٹیو ممبر ھے۔ ملزم کے اکاؤنٹس اسکے موبائل اور سم سے کنیکٹ تھے۔ ملزم کے خلاف استغاثہ نے دو چالان پیش کئے۔ اور11 گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کی تفتیشی ٹیم میں 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 2اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل رہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر CTW عامر نذیر اور ایاز خان ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ رہے۔ یہ مقدمہ 3سال6ماہ 8 دن تک زیر سماعت رہا ملزم کو دفاع کیلیئے سماعت کے 82 موقع دیے گئے۔ اس دوران معزز عدالت میں 8 ججز تبدیل ہوئے درخواست گزار محمد سعید کی جانب سے لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی لیگل ٹیم حافظ لیاقت منظور کمبوہ کی سربراہی میں حافظ شعیب اختر لک، غضنفر علی عباسی، صاحبزادہ ابوھریرہ خانزادہ، لاریب کنول، ڈاکٹر امینہ ریاست نقوی ایڈووکیٹس کے ہمراہ مقدمہ کی آغازسے انجام تک پیروی کی۔ جبکہ FIA/CTW کی جانب سے رانا محب الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے شہادت و دلائل پیش کیے۔ عدالت نے فریقین کی بحث اور ریکارڈ ملاحظہ کرتے ھوئے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
گستاخ گردن اب قانون کے حوالے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں