کراچی میں کور کمانڈر اور وفاقی وزیر داخلہ کی نااہلی سے بلوچ دہشت گردوں کے حملے میں دو چینی ہلاک کراچی ٹرمینل کو بھاری نقصان بی ایل اے نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
واقعہ ایئرپورٹ کی حدود کے باہر ہوا
کراچی ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، کئی گاڑیاں تباہ، متعدد افراد زخمی*

دھماکہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل گارڈ روم کے باہر ہوا
پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں۔
اس دھماکے کے نتیجے میں پاک چائنہ تعلقات پہ کتنے منفی اثرات ہوں گے ۔۔۔ چائنہ پہلے ہی نالاں ہے ۔۔۔ اور اپنے ایک شہری کی ہلاکت کو بھی بہت سیریس لیتا ہے
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے
اتنا تیز دھماکہ تھا کہ بلڈنگ ہل گئی آواز دور دور تک آئی ہے ائیرپورٹ پر دھماکہ کہ آواز آئی ہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔

دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا ہے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ گلشن حدید ، ملیر اور ڈیفنس تک زور دار دھماکہ کی آواز سنائی دی گئی ہے اللہ پاک خیر کا معاملہ رکھے کراچی ائیرپورٹ کے قریب خودکش حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کرلی ہے, چائنیز ڈیلیگیشن ساؤتھ سٹی ہسپتال پہنچ گے ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈی ائ جی ساؤتھ بھی موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں