قصور
ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ،دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں،ڈی پی او قصور سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے علاقے برج کلاں کے رہائشی سیف اللہ اور اسکے اہلخانہ کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے جس پر اہلخانہ نے ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے
ملزمان مبین وغیرہ نے دو مرتبہ قتل کی نیت سے سیف اللہ اور اسکی فیملی پر حملہ کیا ہے جس کی ایف آئی آر درج ہو چکی لیکن پھر بھی فون کالز پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ساری فیملی کو قتل کر دیا جائے گا
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبین نے پستول سے سیدھے فائر مارے ہیں
باعث اوقات اسقدر شدید فائرنگ ہوتی ہے کہ فائرنگ سے اکثر اوقات علاقہ برج کلاں میں خوف پھیل جاتا ہے