سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں 10 برس کے بچے کو اغواء کر کے لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جبکہ گرفتار ملزمان کی تحویل سے بچہ بازیاب کرواکے والدین کے حوالے کردیا گیا ،
سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ میں عبدالرحیم اور شعیب نامی تو دو ملزمان 10 سالہ بچہ کو اغواء کر ہمراہ لے جا رہے تھے، بچے کے اغواکی اطلاع پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بچے کو بازیاب کروایا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بچے کو اغوا کرنے کا اعتراف جرم تو کرلیا ہے مگر ملزمان سے اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ ملزمان بچے کوکس مقصد کیلئے اغوا کررہے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے ۔
