سکھر ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے کہا ھے کہ شہید صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی گئیں تاھم پولیس پرعزم رھی اور مرکزی قاتل تک پہنچنے میں کامیاب رھی اور گرفتار کر لیا گیا، ان شاء اللہ جان محمد مہر کے قاتلوں سہولتکاروں کو بھی جلد ھی گرفتار کر لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوذادر ، جنرل سیکریٹری احقر شاہ رضوی شامل تھے،

ڈی آئی جی سکھر نے بتایا کہ نصراللہ گڈانی میں تحقیقات اور تفتیش کے دوران پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری اور اصل ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسی طرح شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا،
سندھ کے سینیئر وزیر کا کہنا تھا نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ولی بابر کے قاتل بھی پیپلزپارٹی نے گرفتار کیے،
اس موقع پر شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے بڑے بھائی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا