سعودی عرب میں بین الاقوامی باکسنگ کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز نے اپنے مدمقابل امریکہ کے ایمو ولیمز کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ریاض سپورٹس ارینا دل دل پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سعودی عرب میں بین الاقوامی باکسنگ کے منعقد ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز نے اپنے مدمقابل امریکہ کے ایمو ولیمز کو ہرا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ریاض سپورٹس ارینا دل دل پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جن کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سعودی،پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شائقین موجود تھے باکسنگ کے مقابلوں میں کوئنز بیری اور میشروم کلبز کے باکسرز کے مابین 5vs5 مقابلے منعقد ہوئے جس میں تیسری فائٹ میں پاکستانی نژاد باکسر محمد حمزہ شیراز اور امریکن باکسر ایمو ولیمیز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں گیارہویں راونڈ میں محمد حمزہ شیراز کے زور دار پنچ نے ولیمز کو ناک آوٹ ہونے پر مجبور کر دیا مقابلہ جس پر سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ترکی الشیخ نے حمزہ شیراز کو گلے لگا کر مبارکباد دی جبکہ ریاض سپورٹس ارینا دل دل پاکستان کے قومی نغمے سے گونجتا رہا اور پاکستان سمیت سعودی شہری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے
باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کوئنز بیری نے چار ایک کے مقابلے سے جیت لیا مقابلے جیتنے والے باکسرز کو انعامی رقم انعام میں دی گئی


——-

سعودی دارالحکومت ریاض دل دل پاکستان سے گونج اٹھا

تحریر / ذکاءاللہ محسن

سعودی دارالحکومت ریاض کا ارینا سپورٹس کمپلیکس اس وقت پاکستان زندہ باد اور قومی نغمے دل دل پاکستان سے گونج اٹھا جب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد حمزہ شیراز نے اپنے مدمقابل امریکی باکسر ولیمز کو گیارہویں راونڈ میں ایک زور دار پنچ مار کر ڈھیر کر دیا سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی باکسنگ کے مقابلوں میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد حمزہ شیراز سمیت دیگر نامور باکسرز شریک تھے جن کے درمیان بھرپور مقابلے ہوئے تیسری فائٹ میں محمد حمزہ شیراز اور امریکی باکسر ولیمز کا مقابلہ شروع ہوا تو پہلا راونڈ محض تعریفی راونڈ ہی ثابت ہوا مگر دوسرے راونڈ میں امریکی باکسر ولیمز نے ایک زور دار پنچ مار کر محمد حمزہ شیراز کو لڑکھڑانے پر مجبور کر دیا وہیں محمد حمزہ شیراز کی دائیں آنکھ کے نیچے پنچ کا نشان بھی واضع نظر آنے لگا سپورٹس ارینا میں بیٹھے سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکیوں نے حمزہ شیراز کی ہمت بڑھائی جس پر اگلے آٹھ راونڈ حمزہ شیراز نے اپنے مدمقابل ولیمز پر لگا تار کئی وار کیے اور خوب جم کر فائٹ کی امریکی باکسر کی دونوں آنکھیں پوری طرح سوج چکی تھیں اور منہ سے خون آنا شروع ہوچکا تھا تاہم گیارہویں راونڈ میں محمد حمزہ شیراز نے ایک زور دار پنچ مارا اور امریکی باکسر ڈھیر ہوگیا جس پر ریفری نے مقابلہ ناک آؤٹ قرار دیا حمزہ شیراز نے سجدہ شکر ادا کیا سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اپنے گلے سے سونے کی چین اتار کر حمزہ شیراز کے گلے میں ڈال کر اسے شاباش دی پھر ہزاروں لوگ دل دل پاکستان کے قومی نغمے پر جھومتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے پاک میڈیا فورم کے جرنلسٹس ان تمام لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بھی کر رہے تھے اور متعدد کی آنکھیں نم ہوچکی تھیں چہروں پر خوشی عیاں تھی اور مسلسل پانچ گھنٹوں کی تھکاوٹ ایک دم سے رفو چکر ہوگئی تھی یہ لمحات انتہائی قابل فخر تھے ان لمحات نے دل کو باغ باغ کر دیا تھا حمزہ شیراز ہمارے سامنے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرتا ہوا آسمان کی جانب اللہ کا شکر ادا کر رہا تھا سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر افسران اور ماتحت عملہ بھی خوشی اور فخر سے سرشار تھا عید سے قبل عید کا ساماں تھا پاک میڈیا فورم پاکستانی نژاد برطانوی باکسر محمد حمزہ شیراز کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ انہیں ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں