فوجی وردیاں پہن کر پنجاب میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو سانگلہ ہل سے حافظ آباد پولیس نے گرفتار کرکے دو مغوی برآمد کرلئے اور فوجی وردیاں برآمد کرلیں

تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی بڑی کاروائی اغوا برائے تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے دو مغوی بازیاب۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دونوں مغویان کو ٹریس کیا پولیس نے سانگلہ ہل میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں مغویان کو بازیاب پولیس نے اغوا کاروں کے ساتھی عثمان کو بھی گرفتار کر لیا۔اغوا کاروں کے ساتھی عثمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق دیگر اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اغوا کار دوران واردات پاک فوج کی وردی پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔اغوا کاروں کے اڈے سے پاک فوج کی یونیفارم، شوز اور جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔دیگر اغواء کاروں کو بھی جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں