کرنل کی بیوی کو ہرا کر پانچویں مرتبہ کشمیر اسمبلی کے رکن بننے والے مسلم لیگ نون کے رہنما

اٹک اٹک سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ( ن ) آزاد کشمیر کے راجہ محمد صدیق پانچویں مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں ;57755; ووٹ حاصل کر کے رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہو گئے وہ اس وقت وزیر بحالیات آزاد جموں کشمیر کے عہدے پر فائز ہیں راجہ محمد صدیق 3 مرتبہ مسلسل مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر اور 2 مرتبہ مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر اس حلقہ سے منتخب ہوئے انہوں نے اس حلقہ سے 8 مرتبہ انتخابات میں حصہ لیا ایک مرتبہ آزاد حیثیت میں اور ایک مرتبہ جماعتی سطح پر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا وہ آزاد کشمیر کے ڈپٹی سپیکر اور مختلف وزارتوں جن میں اکلاس اور دیگر پرکشش وزارتیں شامل تھیں کے عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ بلدیہ اٹک کے چیئرمین اور سٹی ناظم اٹک کے عہدے پر بھی فائز رہے اس حلقہ میں ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی ڈاکٹر نازیہ نیاز نے 7510 ، پی پی پی آزاد کشمیر کے چوہدری فخر زمان نے 2697 ، تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر کے راشد محمود نے 1631 ، آل جموں کشمیر کانفرنس کے نذر عباس شاہ نے 441 ، ان کے بیٹے آزاد امیدوار راجہ سلیمان صدیق جو ان کے متبادل امیدوار تھے انہیں 147 ، مرزا تجمل حسین جرال 114 ، محمد وحید 104 ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی عائشہ مصطفی کو 84 ، عبدالرحمن کو 73 ، وجاہت الیاس کو 18 ، امجد خورشید کو 8 اور محمد امین چغتائی صرف 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 147 ، ووٹرز کی تعداد 36455 ، ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 22550 کل ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 62 فیصد رہی درست پول شدہ ووٹ 22389 ، مسترد شدہ ووٹ 161 تھے اس حلقہ میں 13 امیدواروں نے حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں