حیدرآبادمیں ٹرانسفارمرپھٹنے کا ایک اور ہولناک واقعہ، 5 افراد ہلاک،،جبکہ 13جھلس کر شدید زخمی،دس کی حالت تشویشناک ،پانچ افراد کی نماز جنازہ اکبر گراؤنڈ میں کردی گئی، رقعت آمیز مناظر، مذہبی، سیاسی، سماجی تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت کی تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز لطیف آباد نمبر8 اکبری مسجد کے قریب ٹرانسفارمر سے آئل نکلنے کی شکایت پر حیسکو عملہ پہنچا اس دوران یہاں لوگ بھی تھے کہ ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث سے نکلنے والوں گرم آئل گرنے سے پانچ حیسکو ملازمینین سمیت ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوگئے جن میں پانچ افراد 24سالہ نعمان، 35سالہ وقاص،32سالہ شجاعت،35سالہ تابش، چالیس سالہ سجاد ہلاک ہوگئے زخمیوں میں شاہ رخ،مدثر، عارفین، عبدالرحمان،صارم، عرفان، حنان حیسکو ملازم سہیل ، اسماعیل، فیصل، سلیم، ابراہیم شامل ہیں زخمیوں کی دس افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پانچ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ اکبری گراؤنڈ میں ادا کی گئی اس موقع پرسیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا اور ایس ایس پی حیدرآباد خود موجود تھے نماز جنازہ کے موقع پر رقعت آمیز مناظر تھے ایک ہی گلی سے تین جنازے اٹھے ہر آنکھ اشک بار تھی ،پورے علاقہ سوگوار تھا دکانیں بند ہوگئی نماز جنازہ میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحیدقریشی، حافظ طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد خان، جنرل سیکریٹری ظیر الدین شیخ عبدالقیوم شیخ، ناصر کاظمی، حسین الدین ،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عبدالجبارخان،ضلعی صدر صغیر قریشی،تحریکا نصاف کے مستصنر باللہ،ایم کیو ایم کے ایم این اے صابر قائم خانی،راشد خلجی، ندیم صدیقی، ظفر صدیقی،سابق ایم این اے اور بحالی کمیٹی کے زونل انچارج وسیم حسین ،پی ایس پی کے قاضی ندیم، رضوان گدی،ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ ،تحریک لبیک کے عبدالقادر ملکانی، عمران قریشئ، اسلم سروری، سلیمان سرورسی ایڈوکیٹ کے علاوہ ہزاروں افراد شریک تھے حادثے کی رپورٹ اے سیکشن تھانے میں درج کرلی گئی ہے جبکہ حیسکو انتظامیہ نے حادثے کی تحیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ جی ایم آپریشن عبدالاحد اور ممبرا میں چیف انجینئر پلاننگ منظور حسین سومرو، ایس ای لاڑ منظور حسین، ڈائریکٹر ایس اینڈ آرئی اعجاز احمد شیخ شامل ہے جو کہ ایک روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی حیسکو چیف ریحان حمید نے ٹرانسفارمر کے واقعے کے بعد فوری طور ایس ڈی او رضوی سب ڈویژن عرفان احمد اور ایل ایس سلیم ودیگر دو لائن مین کو معطل کردیا اور ڈائریریکٹر سروسیلینس کو احکامات دیئے ہیں
