70

اسلام آباد میں سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا قاتل منشیات کا عادی اور نفسیاتی مریض ظاہر کو گرفتار کرلیا گیا

‏اسلام آباد۔ تھانہ کوہسار کے علاقے میں سابق سفارت کار کی بیٹی کا قتل۔ خاتون کو اس کے دوست نے ہی قتل کیا ہے۔ پولیس خاتون کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس خاتون کے دوست کو گرفتار کر لیا گیا۔ زرائع واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس ⁦‪
اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر ایف سیون فور میں خاتون کو قتل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سینئر افسران نے واردات کی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ خاتون کے قتل میں ملوث شخص کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر ولد زاکر نے گلہ کاٹ کر قتل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں