آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔

بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس کے بعد سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگالہ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو سینٹورس پر مبینہ قبضہ اور فائرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سردار تنویر الیاس کی گرفتاری کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس اہلکار دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

اسلام آباد ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر اغواہ کر لیا۔

اسلام آباد، اسلام آباد پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کی فیملی کو حبس بے جا میں رکھا۔

اسلام آباد ، پولیس نے گھر کو چاروں اطراف سے گھیر کر گھر کی دیواریں پھلانگیں، بغیر وارنٹ کے اغواہ کیا گیا۔

اسلام آباد، سردار تنویر الیاس خان اور انکے خاندان کے درمیان تنازعات میں اسلام آباد پولیس نے پارٹی بن کر غیر قانونی اقدام کیا۔

اسلام آباد ، قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گرفتاری پر تمام کشمیری رد عمل دیں گے۔

اسلام آباد، سردار تنویر الیاس خان کے غیر قانونی اغواہ پر اسلام آباد کی پولیس کو جواب دینا پڑے گا۔

اسلام آباد، سردار تنویر الیاس خان اعصابی طور پر مضبوط انسان ، کشمیریوں کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں، ایسے منفی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں،
اسلام آباد ، اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پر معمور تمام اہلکاروں کو بھی اغواہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں