حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کریک ڈاون ایف آئی اے کی صوابی اور پشاور میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار،لوئر دیر، پشاور سے گرفتار

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کریک ڈاون ایف آئی اے کی صوابی اور پشاور میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار،لوئر دیر، پشاور سے گرفتار
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کریک ڈاون ایف آئی اے کی صوابی اور پشاور میں کاروائیاں،کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی بڑی کاروائیاں،چھاپہ مار کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو لوئر دیر، پشاور کے علاقے دین ٹریڈ سینٹر اور صدر سے گرفتار کیا گیا
ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے،ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے،گرفتار ملزمان میں خالد خان، شایاز خان، شعیب، اصغر اور امجد علی شامل،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمدملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 48 لاکھ، 56 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئےغیر ملکی کرنسی کی مد میں 355 اماراتی درہم ، 115 سعودی ریال ، 20 امریکی ڈالر ، 550 رنگٹ بھی برآمد ہوئے،
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،

پشاور:ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے،ایف آئی اے

پشاور:ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایف آئی اے

پشاور:دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں