73

اسلام آباد میں خاتون کار ڈرائیور کی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی وڈیو صحافیوں میں بحث

دوشنبے میں موجود خاتون صحافی مونا خان نے آج اسلام آباد میں ایک خاتون کی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی وڈیو شئیر کردی

مونا خان نے اسلام آباد میں نہ ہوتے ہوئے واقعہ کی بھرپور رپورٹنگ کی انہوں نے لکھا ” ‏آج صبح فیصل ایونیو پر فیشن نمبر پلیٹ لگانے اور ارویجنل نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کا چالان کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایلیٹ خاتون کی جانب پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی

ملاخظہ فرمائیں ”

اسلام آباد کے ایک نوجوان اور متحرک صحافی انس ملک نے بھی یہی وڈیو شئہر کی انہوں نے لکھا کہ ”

‏امیروں کے لیۓ قانون ایک اور عام عوام کے لۓ دوسرا قانون – عورت شکایت کرے تو فورا FIR اور اگر عورت پولیس والے کو گریبان سے پکڑے تو سارا سسٹم چپ کیونکہ وہ ایک امیر زادی ہے – اسکا جواب کون دے گا ‎”

جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کارروائی کی سوشل میڈیا پر یقین دھانی کروائی

تاہم ایک اور سینیر صحافی اسد ملک کا کہنا ہے کہ ”
‏ٹریفک پولیس کا کام ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر چالان دے بے شک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیتا، گاڑی میں بیٹھی خاتون کی ویڈیو بنانا اور نمبر پلیٹ توڑنا پولیس اہلکار کا کام نہیں ”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں