امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر جمہوری و غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں شاہراہ قائدین پر تحفظ کراچی مارچ جاری یے۔
تحفظ کراچی مارچ کا وقت دوپہر 4 بجے کا مقرر کیا گیا تھا۔
کراچی کے مینڈیٹ کے تحفظ اور صوبائی حکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف وقت سے پہلے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے۔
مارچ میں بچے، بوڑھے ،جوان سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
مارچ میں خواتین کے لیے الگ سے ٹریک مختص کیا گیا ہے
مارچ کی کوریج کے لیے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے الگ الگ کیمپ بھی لگائے گئے ہیں مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، جنرل سکریٹری پاکستان امیر العظیم، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔