آزاد کشمیر میں پہیہ جام ہڑتال میں سب انسپکٹر کولی لگنےُسے شہید 36 پولیس اہلکار زخمی متعدد کی حالت تشویشناک کمشنر ڈی آئی جی تبدیل نظام زندگی مفلوج سیاسی رہنمائوں کا اظہار تشویش

 https://x.com/tariqfarooq60/status/1789543621483454640?s=46

*وزیراعظم شہباز نے آزاد کشمیر کے معاملے پر کل اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا*

اجلاس میں آزاد کشمیر وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے،ذرائع

وفاقی وزیر کشمیر امور امیر مقام ،وزیر توانائی ،وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے ،ذرائع

اجلاس میں آزاد کشمیر معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی

کل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں، صدر مملکت

سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں، صدر مملکت

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا

آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی شکایات پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا، صدر مملکت

صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت کا دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت کا پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا بھی اظہار

صدر مملکت کی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پرپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیر کے وفد کی وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت کشمیر کونسل اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس

وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت اجلاس میں آذاد کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی غور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں کشمیر کی سینئر قیادت نے ملاقات کی

Screenshot

Screenshot

اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر بھر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ملاقات میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر ،سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل چودھدری طارق فاروق ، نائب صدور چوہدری محمد عزیز ، ڈاکٹر نجیب نقی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبد الخالق وصی، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی نے شرکت کی

اجلاس میں متفقہ طور اتفاق کیا گیا کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں بھر پور کردار کرینگے اور ایکشن کمیٹی والوں سے بات چیت کی جائے گی

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو مسئلہ کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئیے۔

کشمیریوں کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہیں اور ہم سے جو بھی ہوسکتا ہے مثبت کردار ادا کرینگے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر

اجلاس میں آزاد جموں کشمیر حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

بعد ازاں اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر اے ایس آئی عدنان قریشی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا،

اجلاس میں شہید ہونے والے اے ایس آئی کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس،

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت، پارٹی صدر کی پنجاب میں تنظیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ملک بہتری کی طرف گامزن،کشمیر سمیت انتشار اور عدم استحکام کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی: اعلامیہ

لاہور ،استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم پارٹی رہنماؤں کے خصوصی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی،معاشی و عمومی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا

پارٹی کی طرف سے حکومت کی حمائیت جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ ملک بہتری کی طرف گامزن ہو رہا ہے اوران حالات میں انتشار اور عدم استحکام کی مکمل حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

اجلاس میں حالیہ ضمنی انتخابات میں پنجاب میں آئی پی پی کی واضح کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا گیا اور مستقبل میں مزید بہتری کے لئے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کیلئے گراس روٹ لیول پر تیاریاں شروع کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی ایوان میں عام آدمی کے مسائل کو اجاگر کریں اگرچہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا رحجان حوصلہ افزا ہے لیکن شہریوں کو مزید ریلیف دینا ہوگا تاکہ اُن کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا گیا،پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لئے مربوط حکمت عملی کی تجویز پیش کی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بھرپور حمائیت کا یقین دلایا اوراس توقع کا اظہار کیا گیا کہ عبدالعلیم خان ماضی کی طرح آئندہ بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور پارٹی کے مفادات کوہمیشہ ترجیح دیں گے۔

اجلاس میں سینئر سیاسی رہنما اسحاق خان خاکوانی، غلام سرور خان، ہمایوں اختر خان، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان، سردار ایاز خان نیازی، ممبرا ن قومی اسمبلی عون چوہدری، انجینئر گل اصغر بھگور اور ڈاکٹر منزہ حسن، ممبران پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سارہ احمد نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان میاں خالد محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،تسکین خاکوانی، ڈاکٹر عروج گیلانی،نعمان لنگڑیال،فرخ ممتاز مانیکا، نوریز شکور، امیر حیدر سنگھا، یاور کمال، چوہدری ظہیر الدین، چوہدری عبدالرؤف، ہارون عمران گل، سید گل آغا،نوشیر مان اور ملک زمان نصیب نے شرکت کی

شرکاء نے پارٹی کی تنظیمی صورتحال، ماضی کے تجربات، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اشتراک اور مختلف اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی اور اس امر پر اتفاق ہوا کہ ہم سب ساتھیوں کو مل کر سیاسی سفر جاری رکھنا ہے اور مضبوط بیانیہ کے ساتھ آئندہ کے انتخابی میدان میں اترنا ہوگا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ آئندہ ایک ہفتے میں پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹری کے نام تجویز کر دیے جائیں گے جس کے بعد پارٹی کنونشن اور سیاسی اجتماعات منعقد ہوں گے تاکہ استحکام پاکستان پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر متحرک کیا جا سکے

اجلاس کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔

یونین کونسل سرساوہ سے عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ کوٹلی ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا.کوٹلی آزاد کشمیر .

کوٹلی سے مظفرآباد کی جانب جانے والے قافلے کو رہیا‍ں کے مقام پر پولیس نے روک لیا ہے .

قافلے پرآنسو گیس جاری .

عوام اور پولیس کے درمیان کشیدگی .

پولیس پہاڑوں پر چڑھ کر عوام پر آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے .

اسلام گڑھ کے مقام پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھوتھال عدنان  قریشی کو سینے میں فاہر لگا ہے 

سب انسپکٹر اسلام گڑھ عدنان فاروق قریشی سینے پر گولی لگنے سے اللہ کو پیارے 

 سب انسپیکٹر عدنان قریشی مظاہرین سے جھڑپ میں اسلام گڑھ کے مقام پر  .پولیس کی متحدد تعداد زخمی.زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا .مشتعل عوام نے پتھروں اور ڈنڈوں سے مارا 

کوٹلی آزاد کشمیر عوام اور انتطامیہ کی درمیان کشیدگی بڑھ گئی .عوام نے اے سی کوٹلی کی گاڑی کو آگ لگا دی .

کوٹلی آزاد کشمیر ..جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے پولیس پر تشدد کر دیا .

کوٹلی .لوگ مظفرآباد کی جانب رواں دواں تھے اسی دوران رہیا ں کے مقام پر پولیس اور عوام کے درمیان جھڑپ میں پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا .

پولیس کی جانب سے آنسو گیس پھینکنے پر عوام مشتعل ہو گیے

مظفرآباد: کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن تبدیل عدنان خورشید کی تعیناتی  عدنان خورشید نے کمشنر مظفرآباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ریاست میں کشیدہ حالات کے پیش نظر مزید تبادلوں کا امکان۔
عرفان مسعود کشفی نے چارج سنبھال لیایاسین قریشی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کا چارج تفویض

b877a18e-6bfd-46e8-b75e-f2b84e07d00c

c4b271aa-f8db-41a4-8a22-4118e18a7675

2fc9a7d3-5929-4ff0-b664-a3e85cd1c772

9f051d16-bfa6-40fe-9816-450f77d2b9b3

31ec97c0-e785-4de8-a3f2-718d97a7d8f5

fbcbb265-cbd1-4bdd-ba87-06b00c8a44a9

e56959e3-a940-4213-89f6-8001569bbabf

55d63f2d-edf4-4b0e-8824-f0eca8f2adb4

8e31d577-3725-4336-b36b-bff29cd57f81

e77f87aa-170f-4fb3-8807-cf6313c4a482

6a0e9e7e-6722-4d04-8474-59c10fd254f6

e4a52d13-f3ea-4892-bccc-d496e3c9e6fa

3dbfb00c-35e9-45be-94b4-06de3b0cab36

1fd14e84-cad1-44e8-b971-1c9609a9f2c7

ade810bb-6aea-4780-876b-0cf6a66bb98a

80e2b1b3-6dcf-4c3a-80fb-90a4e20fd5b6

d463d5a6-1cc2-46a9-90df-c74ad827735f

مظفرآباد: پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی مخالفت کر دی حکومت آزادکشمیر کی بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے تحفظات کا اظہار کر دیا گلگت بلتستان میں آٹا اور بجلی سستی ہے تو آزادکشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتی، المیہ ہے کہ وزیراعظم اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے  آج ریاست اور عوام آمنے سامنے 

سب انسپکٹر عدنان کی شہادت اور مظاہرین پر تشدد دونوں ریاست کا نقصان ہے، پیپلزپارٹی عوام پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی  پیپلزپارٹی حکومتی پالیسیوں کو یکسر مسترد کرتی ہے

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج

گزشتہ روز مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں

جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکار زخمی

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

2 پولیس اہلکاروں کی حالت نازک

جھڑپوں میں 2 موٹرسائیکل آتشزدگی کا شکار جبکہ 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں

آنسو گیس شیلنگ کا دھواں گھروں میں جانے سے درجنوں خواتین،بزرگ اور بچے بے ہوش ہوئے

شیلنگ سے متاثر ایک خاتون اسپتال داخل ہوئی

درجن بھر مظاہرین لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے

کوٹلی آزاد کشمیر .عوامی قافلے شہر کی طرف رواں دواں .
قافلوں کے راستوں میں مٹی ڈال کر بندھ کیا گیا ہے .
کوٹلی آزاد کشمیر .عوام نے ایک ساہیڈ سے مٹی اٹھا کر راستہ بنا ڈالا .
کوٹلی آزاد کشمیر ..دیگر شہروں کی طرف جانے والی ٹریفک جام .
کوٹلی آزاد کشمیر .قافلوں میں شامل نوجوانوں نے ہاتھ میں ڈنڈے لیے ہوے ہیں .
کوٹلی آزاد کشمیر .کوٹلی ہیڈ کوارٹر پہنچ کر مظفرآباد اسمبلی کی جانب رخ کریں گے

مظفرآباد

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج

پولیس کا مرکزی چیرمین انجمن تاجران و کور ممبر ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر کے گھر چھاپہ

پولیس نے شوکت نواز میر کے بھتیجے سکندر حبیب میر اور دلاور حبیب میر کو گرفتار کر لیا

گرفتار شدگان کو نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا گیا

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور میں پہیہ جام ہڑتال تمام تعلیمی ادارے بند میرپور میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا عوام دفعہ 144 کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل ائے

کوٹلی آزادکشمیر کشمیر عوام سڑکوں پر نکل آئی
عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہان کے ہمراہ لوگ مظفرآباد کی جانب روح کرے گا انتظامیہ کی جانب سے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر گامزن ہوں گے

باغ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہڑتال کو آج دوسرا دن ہے
باغ ایکشن کمیٹی کی کال پر غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہ عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہےمین شاہرات کو مختلف مقامات سے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تا کہ لوگوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے
کوٹلی آزاد کشمیر .
کوٹلی سے مظفرآباد کی جانب جانے والے قافلے کو رہیا‍ں کے مقام پر پولیس نے روک لیا ہے .
قافلے پرآنسو گیس جاری .
عوام اور پولیس کے درمیان کشیدگی .
پولیس پہاڑوں پر چڑھ کر عوام پر آنسو گیس کا استعمال کر رہی ہے
آزاد کشمیر میں تحریک آگ کی طرح پھیل رہی ہے،

تحریک سخت گیر ہو سکتی ہے جو اس نظام کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ سابق وزیر حکومت سردار قمر الزمان خان
ایوان میں بیٹھے وزیر ،وزیر اعظم کو سمجھائیں کہ سیاست یہی ہے کہ طاقت نہیں بلکہ پالیسی استعمال کی جائے۔
طاقت کے نشے میں موجودہ حکومت ایسے اقدام نہ کریں جس سے نقصان ہو۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کو فلفور بااختیار کمیٹی بنانی چاہیے تاکہ اس صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔ عوام پرامن رہیں اور پرتشدد احتجاج سے گریز کریں اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
مظفرآباد: وزراء حکومت عبد الماجد اور اکبر ابرہیم کی میڈیا ٹاک
اسلام گڑھ میں ایس ایچ او کی شہا دت کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے، عوامی حقوق کی تحریک مسلح تحریک بنتی جارہی ہے، کھوئی رٹہ اور کوٹلی میں مشتعل مظاہرین نے سرکاری گاڑیاں جلائیں،: ریاست کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومتی دروازے ہر وقت مذاکرات کےلیے کھلے ہیں، پرتشدد کارروائیوں کے دوران 35پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں،

مظفرآباد
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج ترجمان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر عبدالماجد خان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا آج سارا دن حکومت اور پولیس نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا، آئینی حدود میں اجتماعات یا احتجاج ہر شہری کا حق ہے، گریڈ اسٹیشن پہ حملہ کرنا عوامی حقوق کا تحفظ ہے نہیں،اگر سرکاری املاک کا نقصان کرنا یا ان پہ قبضہ کرنا عوامی حق ہے تو یہ لمحہ فکریہ ہے، پولیس اور حکومت تحمل کے ساتھ املاک اور عوام کا تحفظ کر رہی ہے، مزکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے تھے،اب بھی کھلے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش ہوئی تو ریاست راست اقدم اٹھائے گی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے،عوام کے تحفظ کی زمہ داری حکومت کی زمہ داری ہے، ترجمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں