107

تلہ گنگ پنڈی گھیب خونی روڈ مزید دو قیمتی جانیں نگل گیا* *موٹر سائیکل گڑھے میں گرنے سے بچاتے ہوئے دو موٹرسائیکل سوار سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائے , ماموں بھانجا موقع پر جاں بحق

*تلہ گنگ پنڈی گھیب خونی روڈ مزید دو قیمتی جانیں نگل گیا*

*موٹر سائیکل گڑھے میں گرنے سے بچاتے ہوئے دو موٹرسائیکل سوار سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائے , ماموں بھانجا موقع پر جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 08 جولائی دن 1 بجے کے قریب ڈھلیاں تحصیل پنڈی گھیب کا رہائشی 70 سالہ شیر خان ولد کرم خان اپنے بھانجے مجاہد ولد جاوید کے ہمراہ تلہ گنگ کیجانب سے ڈھلیاں چوک کیطرف آ رہے تھے کہ ڈہوک پٹواری کے قریب خستہ حال سڑک پر موٹرسائیکل کو گڑھے میں گرنے سے بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائے جس پر دونوں ماموں بھانجا موقع پر جاں بحق ہو گئے , پولیس نے موقع پر جا کر نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا بعد ازاں مرحومین کے لواحقین نے قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا ,پولیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا ,
مذکورہ روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہونے کیوجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیئے اس روڈ کی ازسرنو تعمیر کی منظوری بھی ہو چکی ہے مگر تعمیر سے قبل حادثات سے بچاؤ کے لیئے مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مزید میتیں کاندھوں پر اٹھانی پڑ سکتی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں