مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر میں برہان وانی شہید کا 5واں یوم شہادت یوم مزاحمت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

وادئ نیلم :- آج مقبوضہ اور آزاد جموں کشمیر میں برہان وانی شہید کا پانچواں یوم شہادت یوم مزاحمت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

وادئ نیلم :- ریاست بھر میں کشمیری عوام اپنے نڈر ، بے باک شہید برہان مظفروانی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وادئ نیلم:- اٹھمقام میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام برہان وانی شہید کے یوم شہادت پر یوم مزاحمت منایا جا رہا ہے۔

وادئ نیلم:- سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے برہان وانی شہید کو سلامی پیش کی۔

وادئ نیلم :- پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے قومی ترانے پیش کیئے گئے کشمیری نوجوانوں نے قومی پرچموں کو بھی سلامی پیش کی۔

وادئ نیلم :- بھارت سے ریاست کی آزادی کیلیئے برہان وانی شہید کی طرح سینکڑوں نوجوانوں نے مزاحمت کا حلف بھی لیا۔

وادئ نیلم:- پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام یوم مزاحمت کے موقع پر سینکڑوں کشمیری نوجوانوں نے بھارتی پوسٹوں کے سامنے مزاحمتی ریلی نکالی ۔

مظفرآباد :- مزاحمتی ریلی میں شریک کشمیری نوجوانوں نے آزادی کشمیر، برہان وانی شہید اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیئے ۔

مظفرآباد:- آج جموں کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے عزم کو دہراتے ہیں ۔ عثمان علی ہاشم وائس چیئرمین پاسبان حریت کا یوم مزاحمت ریلی سے خطاب۔

مظفرآباد:- کشمیری عوام برہان وانی شہید اور دیگر لاکھوں عظیم المرتبت شہدآء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ عثمان علی ہاشم

مظفرآباد:- بھارت سے مکمل آزادی تک ہم اپنی مزاحمتی تحریک کو جاری رکھیں گے ۔ عثمان علی ہاشم

مظفرآباد:- برہان وانی لاکھوں کشمیری نوجوانوں کے دلوں میں بستہ ہے۔ اس کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ ملک شرافت حسین ضلعی صدر پاسبان حریت وادئ نیلم کا خطاب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں