69

کوئٹہ میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا

نانبائیوں نے اپنی مرضی سے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا۔ 5 روپے اضافے کے بعد روٹی کی قیمت 20 سے بڑھ کر 25روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں انتظامیہ کی جانب سے 250گرام کی روٹی کی قیمت 20روپے مقررکی گئی ہے تاہم روٹی تندوروں پر یا تو 25روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور اگر کہیں 20روپے میں روٹی مل بھی رہی ہے تو اس کا وزن کم کرد یاگیا ہے۔

نانبائیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا ہے اور شکایت کی کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے کوئی ایکشن نہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں