86

اتک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاھان حاکمین خان کو قتل کردیا گیا

اٹک ( ) پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان قاتلانہ حملے میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے مرحوم پر جو قریبی عزیز کے جنازے میں شریک تھے نماز جنازہ کے دوران آبائی گاءوں شیں باغ میں مبینہ طور پر ان کے سوتیلے بھائی ملک محمد آصف کے 19 سالہ بیٹے ملک شیر دل حاکمین نے انہیں سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گئے اور ان کے سر سے خون کے فوارے چھوٹ گئے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جن کی ایمبولینس فوری طور پر شیں باغ گاءوں پہنچی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ان کے ہمراہ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان بھی ہسپتال آئے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہونے اور مسلسل بے ہوشی کے سبب انہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ملک حمید اکبر خان ان کے ہمراہ راولپنڈی بھی گئے خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ملک شاہان حاکمین خان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا جا رہا تھا تاہم راولپنڈی ہسپتال کے گیٹ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے مرحوم کی میت کو راولپنڈی سے واپس اٹک ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لایا گیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثاء کے حوالہ کی گئی ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان کے قتل پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے جس پر اے ایس پی اٹک جواد اسحاق اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک جاوید اقبال اور انچارج ایچ آئی یو عظمت حیات جائے وقوعہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر ابتدائی شواہد اکھٹے کرنے کے علاوہ میڈیکل رپورٹ مرتب کیں ، ملک شاہان حاکمین خان ، سابق وزیر جیل خانہ جات ، ہاءوسنگ فزیکل پلاننگ خوراک پنجاب سینیٹر ملک حاکمین خان مرحوم کے بیٹے تھے سینیٹر ملک حاکمین خان ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں نصف درجن محکموں کے وزیر اور اس حلقہ سے 3 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے علاوہ سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہے ۔

اٹک : پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان قاتلانہ حملے میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ۔

اٹک : سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان پر نماز جنازہ کے دوران آبائی گاءوں شیں باغ میں قاتلانہ حملہ ۔

اٹک : ملک شاہان حاکمین خان کو گولی مارنے والا ان کے سوتیلے بھائی ملک محمد آصف کا 19 سالہ ملک شیر دل حاکمین بتایا جاتا ہے ۔

اٹک : ملک شاہان حاکمین خان کو زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا ۔

اٹک : ملک شاہان حاکمین خان کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال لے جانے والوں میں سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان بھی شامل ہیں ۔

اٹک : ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔

اٹک : ملک شاہان حاکمین خان قریبی عزیز کے جنازے میں شریک تھے ۔

اٹک : خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ملک شاہان حاکمین خان کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا جا رہا تھا تاہم ہسپتال کے گیٹ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

اٹک : مرحوم سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان کی میت کو راولپنڈی سے واپس اٹک ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لایا جا رہا ہے ۔

اٹک : اے ایس پی اٹک جواد اسحاق اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک جاوید اقبال اطلاع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک پہنچ گئے تھے ۔

اٹک : ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی

اٹک : ملک شاہان حاکمین خان ، سابق وزیر جیل خانہ جات ، ہاءوسنگ فزیکل پلاننگ خوراک پنجاب سینیٹر ملک حاکمین خان مرحوم کے بیٹے تھے ۔

اٹک : سینیٹر ملک حاکمین خان ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں نصف درجن محکموں کے وزیر اور اس حلقہ سے 3 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے علاوہ سینیٹ آف پاکستان کے رکن بھی رہے ۔

اٹک : پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان قاتلانہ حملے میں سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں