پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔* وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر Never Again مہم کے تحت بروقت کاروائی ۔

*پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔*

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر Never Again مہم کے تحت بروقت کاروائی ۔

راجن پور پولیس کو 08 سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ صلح / ونی کرنے کی اطلاع ملی ۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ریکور کروایا ، طبی معائنہ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ونی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعہ کے تناظر میں پیش آیا ۔

ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی۔

ثانیہ کے اہلخانہ نے متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈال کر 08 سالہ کوثر بی بی کو بدلہ صلح میں اپنے قبضہ میں لیا۔

راجن پور پولیس نے 14 کس نامزد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن داجل میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی یقینی بنائی۔ ترجمان پنجاب پولیس

واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 03 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس

مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب

خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں