اٹک خورد کے مقام دریائے سندھ میں 3 افراد ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کی رہائشی فیملی دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر پکنک منا رہے تھی کہ نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا جسے بچاتے ہوئے 2 مزید افراد ڈوب گئےاطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی ریسکیو سرچ آپریشن کے بعد 23 سالہ حمزہ فیاض کی لاش نکال لی گئی جسے ریسکیو ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیادیگر 2 افراد کی لاشوں کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔۔
