رنگوں کے ذریعہ دنیا کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کرنے والی فرح محمود رانا کے فن پاروں کی نمائش جرمنی میں اختتام پذیر ہوئی
جرمنی کے شہر ہمبرگ میں منعقدہ فرح محمود رانہ کی فنپاروں کی نمائش 17 اپریل سے 25 اپریل تک کے لئے موم آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی تھی،جس میں ان کے ہاتھوں کی پینٹنگز اور دیگر کئ خوبصورت فن پاروں کو نمائش کے لئے رکھا گیاتھا۔
۔
اس نمائش کا نام ٹری آف لائف رکھا گیاتھا جس میں فرح محمود رانا نے زندگی کے مختلف مسائل کو انتہائی مہارت سے اجاگر کیا۔خاص کر غزہ میں موجود خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کو۔
مختلف فن پاروں میں خوبصورت رنگوں کا استعمال کرکے معاشرے میں ہونے والے مختلف مسائل کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
نمائش میں جرمنی کے مختلف آرٹسوں ،صحافیوں اور عام عوام نے شرکت کی اور نمائش میں پیش کئے گئے آئیڈیاز اور فن پاروں میں خاص ۔ دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور خوب پذیرائی بخشی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فرح محمود رانا کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں مجھے توقع سے کہیں زیادہ پذیرائی ملی جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا
فرح محمود رانا کو حال ہی میں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔