لڑکی کو اغوا کرنے والا رکشہ ڈرائیور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار*

*لڑکی کو اغوا کرنے والا رکشہ ڈرائیور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار*

بغدادی پولیس نے مورخہ 2021-06-26 کو بمقام نواب مہابت خان روڈ نزد کامل ہوٹل لیاری کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مسمات رامین دختر شکیل احمد کو اغوا کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا.

مورخہ 2021-06-13 کو مسمات رامین دختر شکیل احمد اپنے گھر سے رکشہ میں سوار ہو کر یونیورسٹی جا رہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور نے بمقام ابو کتھیان روڈ کے قریب رکشہ روکا اور اسلحہ کے زور پر مسمات سے موبائل فون چھین لیا اور اغوا کرنے کی نیت سے نہ معلوم مقام پر لیجا رہا تھا کہ مسمات نے چلتے ہوئے رکشہ سے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے مسمات زخمی بھی ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر نمبر 373/2021 بجرم دفعہ 392/397/365/511 تھانہ بغدادی میں درج ہوئی.

بغدادی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے (1) پستول 30 بور بمعہ 4 راؤنڈز, (1) کالا چشمہ جس پر کالی ٹیپ لگی ہوئی ہے اور (1) چوری شدہ رکشہ برآمد کیا گیا.

ملزم کا نام وسیم *عثمان ولد محمد عثمان* ہے.

ملزم سے برآمد چوری شدہ رکشہ نمبری D-08281 کی ایف آئی آر نمبر 38/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے.

ملزم عادی/پیشہ ور ملزم ہے ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ, چوری/ڈکیتی/چھینا چھپٹی کے کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

*ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ*
1. ایف آئی آر نمبر 76/2016 بجرم دفعہ 353/324/186/34 تھانہ چاکیواڑہ.
2. ایف آئی آر 77/2016 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ چاکیواڑہ.
3.ایف آئی آر نمبر 272/1995 بجرم دفعہ 14EHO تھانہ تیموریہ.
4. ایف آئی آر نمبر 230/1998 بجرم دفعہ 381A سی ٹی ڈی.
5. ایف آئی آر نمبر 90/2000 بجرم دفعہ 393/398 تھانہ کلری.
6. ایف آئی آر نمبر 91/2000 بجرم دفعہ 13D تھانہ کلری.

ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 376/2021 بجرم دفعہ 23(i)A درج کی گئی.

ملزم سے مقدمات بالا کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا گیا.

ملزم سے برآمدہ غیر قانونی اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ ملزم سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں