والٹن ٹوبیکو کمپنی کے 5 سو سے زائد ملازمین نے چترپڑی کے مقام پر حکومت آزادکشمیر کے خلاف دھرنا دیدیا، نااہل حکومت ہائے، مزدوروں کا معاشی قتل بند کروحکومت اور محکمہ ایکسائیز فیکٹری مالکان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات خوش اسلوبی سے حل کرے،

میرپور( ) والٹن ٹوبیکو کمپنی کے پانچ سو سے زائد ملازمین نے چترپڑی کے مقام پر حکومت آزادکشمیر کے خلاف دھرنا دیدیا، نااہل حکومت ہائے، مزدوروں کا معاشی قتل بند کرو،ہمارا روزگار واپس کرو، کے نعرے، حکومت اور محکمہ ایکسائیز فیکٹری مالکان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات خوش اسلوبی سے حل کرے، ہمارے خاندان کے ہزاروں افراد فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، ان خیالات کا اظہار والٹن ٹوبیکو کمپنی کے پانچ سو سے زائد ملازمین نے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے فیکٹری سیل کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاجی دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیکٹری مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم پانچ سو سے زائد ملازم جو گزشتہ بیس روز سے بےروزگار ہوکر اس مین شاہراہ پر بھوکے پیاسے بیٹھے ہوئے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انکا کہنا تھا کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے اور یہ ریاست نے پانچ سو مزدوروں کے خاندانوں کو فاقہ کشی کی طرف دھکیل کر کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے انکا کہنا تھا کہ یہ صرف پانچ سو مزدور نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہزاروں افراد کا رزق جڑا ہوا ہے اور بیس روز سے یہ تمام مزدور بےروزگار ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت کو اگر فیکٹری مالکان سے کوئی شکائیت تھی تو وہ انکے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرتے لیکن حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا کرتے اور فیکٹری کو سیل کر کے ہزاروں افراد کا معاشی قتل کر دیا مزدوروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا سینیر وزیر بتائیں اس ماہ کے آخر میں ہم اپنے گھروں کا راشن اور دیگر اخراجات کہاں سے ادا کریں گے انکا کہنا تھا کہ فیکٹری نے مزدوروں کو نہ صرف اچھا روزگار دے رکھا تھا بلکہ ہر طرح کی سہولیات بھی مزدوروں کو میسر تھیں، مزدور راہنماؤں کے مطابق انکی فیکٹری سالانہ ایک ارب روپے سے زائد کا ٹیکس حکومت کو دیتی ہے اور حکومت نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیکس سے متعلقہ معاملات کی جانچ کیے بغیر فیکٹری سیل کر دی جو قابل مزمت اقدام ہے، مزدوروں نے نااہل حکومت ہائے ہائے اور ہمارا روزگار واپس کرو کے نعرے لگائے۔مزدوروں نے حکومت پر واضح کیا کہ اگر فیکٹری نہ کھولی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار مظفرآباد اور اسلام آباد تک بڑھایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں