مودی سرکار کے خریدے گئے میڈیا کے اصل حقائق .الجزیرہ کی رپورٹ* مودی سرکار انتخابات سے قبل میڈیا کے ذریعے پری پول رگنگ کی مہم چلا رہی ہے بھارتی میڈیا پر دکھایا جانے والا مودی سرکار کا چہرہ حقیقت کے بالکل منافی ہے

*مودی سرکار کے خریدے گئے میڈیا کے اصل حقائق .الجزیرہ کی رپورٹ*

مودی سرکار انتخابات سے قبل میڈیا کے ذریعے پری پول رگنگ کی مہم چلا رہی ہے

بھارتی میڈیا پر دکھایا جانے والا مودی سرکار کا چہرہ حقیقت کے بالکل منافی ہے

مودی سرکار نے جی 20 اجلاس کی میزبانی کے بعد سے ہی بھارتی عوام میں میڈیا کے ذریعے جھوٹا بیانیہ پھیلانا شروع کر دیا تھا

مودی سرکار نے اپنی گورننس کے ذریعے بھارت میں ہندوتوا اور انتہا پسندی کو پروان چڑھایا ہے

جبکہ مودی سرکار کے خریدے گئے میڈیا ہاؤسز کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ مودی بھارت کے لیے ضروری ہے

کچھ مغربی ممالک انسانی حقوق کے دعویدار بنتے ہیں لیکن جب بھارت کی بات آتی ہے تو سب خاموش ہو جاتے ہیں

گزشتہ 10 سالوں کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں

مودی سرکار کی بین الاقوامی دہشتگری کا اصل چہرہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے پوری دنیا میں دیکھا گیا

لیکن بھارت نے ہمیشہ کی طرح اصل حقائق کو جھٹلاتے ہوئے اس الزام کو مسترد کر دیا

کینیڈا کی جانب سے الزام کے بعد امریکہ نے بھی بھارت پر بین الاقوامی دہشتگردی کا الزام لگایا

مودی سرکار اپنی مفاد پرستی کا رنگ بین الاقوامی ممالک کی ساتھ تعلقات میں بھی دکھا چکا ہے

مودی سرکار نے آنے والے انتخابات میں اپنا پاؤں جمانے کے لیے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے
بی جے پی کُھلے عام مسلم مخالفت کرتی ہے اور اسکے پرچار سے وہ ہندو ووٹ لینا چاہتی ہے

مودی سرکار آخر کب تک اقلیتوں کے حقوق کا گلا گھونٹتی رہے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں