ڈیرہ اسماعیل خان شادی کے دوران باراتیوں کی ہوائی فائرنگ نے 14 سالہ نوجوان کی جان لے لی ،تفصیلات کے مطابق پنیالہ کے علاقہ بہادری میں 14 سالہ نوجوان وقاراحمد ولد احمد گل قوم مداخیل سکنہ بہادری اپنے پڑوسی نور زمان ولد غلام رسول کی شادی میں موجود تھا کہ اس دوران باراتیوں کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان وقار احمد فائرنگ کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا ،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔
