اٹک تھانہ اٹک سٹی کی حدود میں خواجہ سرا ( ڈانسر ) محمد طارق عرف جیا اور اس کے گرو محمد افضال عرف سونیہ کے ڈیرے میں گھس کر 2 افراد نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کے علاوہ بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹا ، تھانہ اٹک سٹی کی چوکی اعوان شریف نے رپٹ درج کر لی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک سٹی کی چوکی اعوان شریف کی حدود میں ماشاء اللہ میرج ہال کے قریب لالہ زار کالونی میں خواجہ سرا گرو محمد افضال عرف سونیہ کے ڈیرے پر رہائش پذیر خوبرو خواجہ سرا ( ڈانسر ) محمد طارق عرف جیا نے چوکی اعوان شریف میں رپٹ درج کرائی ہے کہ مرزا گاءوں کا رہائشی حسنین جس سے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی اور ہمارے درمیان ہمارے سربراہ نے صلح صفائی کرا دی تھی تاہم وہ اپنے ایک دوست احسن رکشہ ڈرائیور کے ہمراہ آیا اور آتے ہی ان دونوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا میرے بالوں سے پکڑا میرے بازو پر شیشے کی ٹرے ماری جس سے میری کلائی زخمی ہو گئی جو کہ معمولی زخم ہے اس کا میں میڈیکل نہیں کروانا چاہتا ہوں اس نے میرے گھر کے سربراہ محمد افضال عرف سونیہ کو بھی بالوں سے پکڑا اور گھر سے باہر گھسیٹ کر لے آئے لوگوں نے ان سے ہماری جان چھڑائی ان کے خلاف چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور ہم پر تشدد کرنے کے الزامات کے تحت قانونی کاروائی کی جائے پولیس نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
