جبوبی وزیرستان میں شہید یونے والےپاک فوج کے لانس نائیک نزاکت علی اعوان شہید کو اٹک کے قریب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سید یاور بخاری بھی شریک ہوئے

اٹک

جبوبی وزیرستان میں شہید یونے والےپاک فوج کے لانس نائیک نزاکت علی اعوان شہید کو اٹک کے قریب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی وزیر سید یاور بخاری بھی شریک ہوئے
استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کے برادر اکبر حاجی نوازش خان بولیانوال کے داماد لانس نائیک فور لائیٹ کمانڈو نزاکت علی خان اعوان شہید جو وزیرستان آپریشن میں شہید ہوئے تھے کی نماز جنازہ ان کے ;200;بائی گاؤں سقہ ;200;باد بولیانوال میں ادا کی گئی شہید کی نماز جنازہ حضرت خواجہ پیر عبد الحق دریا شریف کے منظور نظرمولانا نصیر الحق نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ سے قبل مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی ;200;ستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ اٹک کینٹ ، علامہ مفتی اللہ دتہ صدیقی ، علامہ مسعود قادری ، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان و دیگر نے اظہار خیال کیا علماء کرام و مشاءخ عظام نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا شہید کی نماز جنازہ میں وزیر یاور بخاری ، علامہ ظفر اقبال حقانی ، علامہ نیاز حسین اعوان ، علامہ جاوید اقبال رضوی ، رہنما میجر گروپ امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون ، سابق ناظم یونین کونسل بولیانوال حاجی ملک افتخار احمد اعوان ، ضلعی افسر سردار ظہیر احمد خان ، ملک ظہور اعوان ، ملک رفعت حیات بولیانوال سمیت افواج پاکستان اور عوام میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے شہید نے سوگواران میں بوڑھے والدین، دادا محترم محبوب خان، بیوہ ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں