سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ کی سروس فراہم کریں بصورت دیگر یہاں سے چلے جائیں کسی اور کمپنی کو موقع دیا جائے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم ایس سی او کے ناقص سروس پر پھٹ پڑے
گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت گلگت بلتستان میں 22 گھنٹے بجلی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی بھی 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ ادارہ انٹرنیٹ فراہم کرنے کے بجائے کسی اور کام میں لگا ہوا ہے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا کہ ایس سی او انٹرنیٹ سروس فراہم کریں اس وقت گلگت بلتستان کے 23 ہزار طلبہ آن لاین کاروبار سے منسلک ہیں انٹڑنیٹ کی وجہ سے بے روزگار ہوچکے ہیں حکومت گلگت بلتستان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور عنقریب حکومت سے ایسے فیصلے کروائے جائینگے جس کا خمیازہ آئندہ آنے والے عشروں میں عوام بھگتے