پی ٹی آئی کے آزاد کشمیر کے انتخابات میں امیدوار اور رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی اپنے ساتھیوں سمیت انتخاب مہم کے دوران افسوسناک حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں
پولیس نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے
ان کی ویگوگاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں گرگئی کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید باقی نہیں
ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ ممبر اسمبلی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پہنچ گئے
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صغیر چغتائی کی گاڑی دریائے جہلم میں حادثے کا شکار ہوگئی سردار صغیر چغتائی چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے
مرحوم آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے قریبی عزیز تھے
آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کرانے کے شیڈول کا گزشتہ روز ہی اعلان ہوا تھا