جرمنی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو ایرانی ہمسائے نے گھر میں گھس کر قتل کردیا مقتول کی دو جواں سال بچیوں نے کمروں میں چھپ کر جان بچائی مقتول کی میت پیر کو کراچی پہنچے گی

جرمنی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو ایرانی ہمسائے نے گھر میں گھس کر قتل کردیا مقتول کی دو جواں سال بچیوں نے کمروں میں چھپ کر جان بچائی مقتول کی میت پیر کو کراچی پہنچے گی

جرمنی میں قتل ہونے والے فہیم الدین کا جسد خاکی کل کراچی پہنچے گا اور نماز جنازہ بروز پیر ادا کی جائے گئی

جرمنی کی جنوبی ریاست بادن ورٹمبرگ کے شہر اولم میں مقیم پاکستانی نژاد فیملی پر جنونی شخص کا چھوریوں سے حملہ ……. حملے میں 58 سالہ فہیم الدین جاں بحق ہو گیا جبکہ مقتول کی اہلیہ اور تیرہ سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ..

مقتول فہیم الدین کا تعلق کراچی کے علاقے دستگیر بلاک 9 سے تھا ….مقتول کے بڑے بھائی وسیم الدین کا کہنا تھا کہ مقتول فہیم 1992 سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا جنونی حملہ آور نے مقتول کے گھر میں گھس کر حملہ کیا مقتول فہیم کے دوست خلیق صدیق کا کہا تھا کہ میرا دوست پچھلے سال ہی کراچی آیا تھا مقتول انتہائی ملنسار آدمی اور محبت کرنے والا شخص تھا

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کی نماز جنازہ Ulm شہر میں ادا کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین ٹیکسی چلاتے تھے اور اہلیہ اور تین بیٹیوں کے ساتھ رہتے تھے ۔
کہا جاتا ہے کہ قاتل کا تعلق ایران سے تھا جو کہ فہیم الدین کا پڑوسی تھا اور وہ بھی ٹیکسی چلاتا تھا ۔
یہ واقعہ گذشتہ اتوار کا ہے جب

ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے گھر میں گھس کر پہلے دروازے کھلنے پر ان کی اہلیہ، پھر 16 سالہ بیٹی اور پھر فہیم الدین پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔۔۔چھریوں کے وار سے فہیم الدین موقع پر ہی جان بحق ہو گئے مقتول کی بڑی دو بیٹیاں جان بچا کر باہر نکلیں،پولیس نے فوراً پہنچ کرموقع وردات پر قاتل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ قاتل نے پولیس پر بھی چھریوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس واقعی کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں