پاک فوج کی جانب سے لواری ٹنل، کالام ، چترالاور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری

*بریکنگ*

*پاک فوج کی جانب سے لواری
ٹنل، کالام ، چترالاور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو آپریشن جاری*

لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ میں شدید برفباری جاری ہے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں

پاک فوج کی جانب سے برفباری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے

گذشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برفباری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں

پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں

پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا
او سی
سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ، کالام میں 4 فٹ جبکہ مالم جبہ میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ، برفباری سے راستے بند ، مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصرف ،
سوات کے بالائی علاقوں میں کل سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، کالام میں اب تک 4 فٹ جبکہ مالم جبہ میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ، بالائی پہاڑی علاقوں مہوڈنڈ اور اوشو مٹلتان میں میں 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
شدید برفباری اور بارشوں سے لینڈ سلائنڈنگ کے باعث مالم جبہ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگیا جبکہ کالام سڑک پر زیادہ برفباری سے سیاحوں کے گاڑیاں بھی پھنس چکے ہیں جس کو مقامی لوگ اپنے مدد اپ کے تحت نکال رہے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ سوات نے بھی بارشوں اور برفباری کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ جگہ جگہ پر انتظامیہ بھاری مشینری کے ذریعے سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں