75

وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخواہ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبرپختونخوا کے وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گے۔

بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محمد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔

صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم حملہ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی واقعے کی مذمت۔

پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے فوری کارروائی کی ہدایت۔ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، وزیر اعلی محمود خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں