105

عوامی نیشنل پارٹی کا کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان
کارکنان احتیاط کریں اور کرونا سے بچائو کے تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں، امیرحیدر خان ہوتی
اے این پی کے تمام عہدیداران و کارکنان اپنی سیاسی سرگرمیاں بحال کریں لیکن احتیاط کا دامن بھی نہ چھوڑیں
وبائی صورتحال میں احتیاط ہی واحد علاج ہے، ایس او پیز کے ساتھ تمام سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے پارٹی کی جانب سے کرونا وبا کے پیش نظر معطل سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان احتیاط کریں اور ایس او پیز کو اپناتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ اے این پی کے تمام عہدیداران و کارکنان اپنی سیاسی سرگرمیاں بحال کریں لیکن احتیاط کا دامن بھی نہ چھوڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال میں احتیاط ہی واحد علاج ہے لہٰذا تمام کارکنان احتیاط کریں اور ایس او پیز کے ساتھ اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں