رینجرز(سندھ) میں COVID-19کی مجموعی صورتحال اینٹی ا نکروچمنٹ آپریشن اور سول انتظامیہ کی مدد سے مکمل کئے گئے اور زیر تکمیل منصوبہ جا ت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

ہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرز(سندھ) میں COVID-19کی مجموعی صورتحال اینٹی ا نکروچمنٹ آپریشن اور سول انتظامیہ کی مدد سے مکمل کئے گئے اور زیر تکمیل منصوبہ جا ت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری نے کی۔ جس میں کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز(ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سینٹر کیماڑی، ملیر، کورنگی)اور رینجرزکے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس میں وہ تمام اقدامات زیر بحث آئے جن کے ذریعے COVID-19 کے حوالے سے حکومتی احکامات اور ہدایات پر عمل در آمدکو یقینی بنایا جا سکے اور زیر تکمیل پراجیکٹس کو مکمل کیا جاسکے۔
اجلاس کے آخر میں ڈی جی رینجرز نے کمشنر کراچی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کر تے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رینجرز سندھ اور کراچی کی بہتری کے لیے کیے گئے تمام اقدامات میں بھرپور تعاون کرے گی تاکہ شہریوں کو بہترین سیکیورٹی اور بنیادی ضروریات کیساتھ ایک بہتر معیار زندگی بھی فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں