95

یوم یکجہتی فلسطین منا نے کے سلسلہ میں احتجاجی ریلیاں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جے یو پی ، ضلع اٹک کے سب سے بڑے سیاسی میجر گروپ ، اے ٹی آئی ، ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ، انجمن نوجوانان اسلام کی ریلی جامع مسجد حنفیہ سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، ضلعی صدر جے یو پی علامہ رفاقت علی حقانی ، جنرل سیکرٹری علامہ نیاز حسین اعوان ، مرکزی نائب صدر اول اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سابق مرکزی صدر انجمن نوجوانان اسلام شہزاد احمد چشتی ، علامہ یوسف علی حقانی ، محمد زین ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان ، میجر گروپ کے بشیر احمد واپڈا ، ملک کامران کامی ، ٹھیکیدار جاوید اختر اور دیگر نے کی ، دوسری ریلی جس میں پی ڈی ایم کی جماعتیں جے یو آئی ، مسلم لیگ ( ن ) ، میجر گروپ اور جے یو پی شامل تھے مسجد لوہاراں سے نکالی گئی جس کی قیادت ممبر مرکزی جنرل کونسل جے یو آئی پاکستان ، مولانا شیر زمان ، ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی ، ضلعی رہنما مفتی سید امیر زمان حقانی ، تحصیل امیر مولانا زرغن شاہ ، تحصیل جنر ل سیکرٹری مولانا ابراہیم فانی ، ضلعی رہنما ہارون الرشید ، قاضی خالد محمود ، مولانا سید بلال بادشاہ ، مفتی یاسر زمان ، حافظ عبدالوحید ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، جاوید ملک ، رہنما میجر گروپ طاہر محمود مودی ، ملک شاویز نسیم ، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ نیاز حسین اعوان اور دیگر نے کی تحریک انصاف ، ایم ایس او اور دیگر تنظیموں کی ریلی بھی قاضی بابر اعجاز کی قیادت میں فوارہ چوک پہنچی ان ریلیوں میں مذہبی و سیاسی جماعتیں ، سماجی تنظی میں ، سول سوساءٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے بھی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مقررین نے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے مظالم بند کرے فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی انتہائی افسوسناک عمل ہے اسرائیلی فورسز فلسطین کے نہتے عوام اور شہری آبادیوں کو نشانہ بناکر جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں اقوام عالم اس ظلم و ستم کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالخلافہ القدس ہو اسرائیل مسلسل بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنا رہا ہے الاقصیٰ پوری امت مسلمہ کیلئے خط احمر ہے جس طرح ارض حرمین شریفین ہمارے لئے خط احمر ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ارض حرمین شریفین کے امن و سلامتی سے کھیلے اسی طرح الاقصیٰ بھی مسلم امہ کیلئے خط احمر ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا اسرائیل فلسطین میں جو بدترین درندگی اور دہشتگردی کر رہا ہے اس کے خلاف 22 کروڑ پاکستانی چٹان جیسی مضبوطی سے متحد کھڑے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے سرائیل نے فلسطین میں ظلم و جبر کی تمام حدیں کراس کر دی ہیں پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد جاری رکھے گا ضلع بھر کی سینکڑوں مساجد میں علمائے کرام اور خطباء نے جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ظلم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ریلیوں میں شرکت کرنے والوں نے اپنی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ بینرز اور پلے کارڈز پر اسرائیل کے مظالم اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی تحریریں اور تصاویر آویزاں تھیں ریلیوں کے اختتام پر اسرائیل سے نفرت کیلئے اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیے گئے ضلعی صدر مقام پر ریلیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اے ایس پی جواد اسحاق ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی چوہدری مظہر الاسلام سمیت اٹک پولیس اور ٹریفک پولیس کے چاک و چوبند دستوں کے علاوہ بلدیہ اٹک ، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کا عملہ بھی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہا ۔

اٹک ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی جمعۃ المبارک کو سرکاری طور پر یوم یکجہتی فلسطین منا نے کے سلسلہ میں ضلعی صدر مقام اٹک سمیت دیگر 5 تحصیلوں جنڈ ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ ، حسن ابدال اور حضرو میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے بعد از نماز جمعۃ المبارک احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں