الیکشن کمیشن نے ڈان نیوز ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے سیاستدان کےبراہ راست انٹرویو نشر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پیمرا کو ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے

الیکشن کمیشن نے ڈان نیوز ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے آج دوپہر ایک سیاستدان کےبراہ راست انٹرویو نشر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو اس چینل کے خلاف الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔پیمرا کو بھجوائے گئے ایک مراسلے میں مذکورہ نیوز چینل پر الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود ایک سیاسی راہنما کے براہ راست انٹرویو نشر کے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور ریگولیٹر کو ہدایت کی کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ چینلز کے خلاف کاروائی کی جائے جس میں ان چینلز کی نشریات کو بند کرنےاور خلاف ورزی کے مرتکب چینلز کے خلاف زیر دفعہ 10 الیکشنز ایکٹ 2017 کاروائی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں