104

رحیم یار خان کرکٹ میچ پرمعمولی توتکرارپرمیدان جنگ بن گیا 2 گروپوں میں تصادم اہنی راڈ اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال 1 شخص جان بحق متعدد زخمی ملزمان فرار۔

رحیم یار خان کرکٹ میچ کھیلنے والا گراونڈ معمولی توتکرار پر میدان جنگ بن گیا دو گروپوں میں تصادم اہنی راڈ اینٹوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال سر پر گہری ضرب لگنے سے ایک شخص جان بحق متعدد زخمی ملزمان فرار۔ پولیس نے مقتول اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

رحیم یار خان تھانہ ائیر پورٹ کی حدود ٹبی لاڑاں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران مہر برادری اور سندھی بلو چوں کے نوجوانوں کی لڑائی شدت اختیار کر گئی نوجوانوں کی لڑائی علاقہ میدان جنگ بن گیا ڈنڈوں ،اینٹوں اور راڈوں کا آزادانہ استعمال سے ایک شخص جانبحق اور کئی افراد زخمی ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں