روئیت ھلال کمیٹی ممبران کی ویڈیو لیک ہو گئ
یہ بہت کمزور لوگ ہیں مفتی منیب الرحمن یاد آ رہے ہیں جو کسی کا پریشر نہیں مانتے تھے
ھلال کمیٹی ممبران کی ویڈیو لیک ہو گئ انکی کیا رائے ہے غور سے سنیں
غور سے سماعت فرمائیں
ارکان حلال کمیٹی فرمارہے ہیں کہ یہ بہت کمزور لوگ ہیں مفتی منیب الرحمن یاد آ رہے ہیں جو کسی کا پریشر نہیں مانتے تھے
اور واضع کہہ رہے ہیں کہ چاند نظر نہیں آیا سب کو پتہ ہے یہ بلکل کلیئر ہے کہ چاند نہیں ہے پھر بھی زبردستی کر رہے ہیں 11:30 ہو گئے ہیں لیکن دباو میں فیصلہ کرنے پر مجبور ہیں
اب پاکستانیو خود فیصلہ کرو
اگر عید کی تو بعد میں قضا کر لینا کیونکہ سعودی عرب میں تیس روزے ہوئے انڈیا میں بھی تیس پاکستان میں انتیس کیسے
زرا سوچئیے
رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان پر پوری قوم حیران ہے، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی یاسین ظفر کی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے ٹی گراؤنڈ میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے نمازعیدالفطر پڑھائی۔
عید کی نماز کے بیان میں مفتی منیب الرحمان نے لوگوں سے ایک قضا روزہ رکھنے اور اعتکاف کرنے والوں کو ایک روزکا قضا اعتکاف کرنے کا کہا۔