92

وکلا اور ان کی فیملیز کے لئے پاسپورٹ آفس قائمُ کرنے کی درخواست

وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد سے ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کی ان کے دفتر میں ملاقات۔۔ ہائیکورٹ بار میں وکلا اور ان کی فیملیز کے لئے پاسپورٹ آفس اور لائرز ہاسپٹل کے لئے وفاقی حکومت سے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کردیا۔ وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے دونوں مطالبات سمیت وکلا کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیرِداخلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے وکلا کے مسائل سے آگاہ کیا اور ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں وکلا اور ان کی فیملیز کے لئے پاسپورٹ آفس قائمُ کرنے کی درخواست کی جس پر وزیرِداخلہ نے پاسپورٹ آفس کے لیے پراسیس شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی سردار عبدالرازق نے راولپنڈی میں زیر تعمیر لائرز ہسپتال کے لئے بھی وزیراعظم پاکستان سے خصوصی گرانٹ منظور کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر وزیرِداخلہ نے وکلا کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان تک پہنچانے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں